تعارف

               جامعہ دارالعلوم حقانیہ۔١٩٤٧ء میں قصبہ اکوڑہ خٹک کی ایک مسجد ”ککے زئی” میں  باقاعدہ قیام عمل میں لایاگیا۔ جامعہ کے بانی ومہتمم اول شیخ الحدیث مولانا عبدالحق بن مولانا معروف گل ہیں….. 

فتوی معلوم کیجئے

سوال پوچھنے والے حضرات مندرجہ ذیل امور ملاحظہ فرمالیں ایک استفتاء میں تین سے زائد سوال نہ لکھیں اور بہتر یہ ہے کہ ایک استفتاء کا جواب ملنے کے بعد دوسرا استفتاء بھیجیں۔ دارالافتاء جامعہ دارالعلوم 

 
نوٹس بورڈ

شعبہ درس نظامی کیلئے تمام درجات میں قدیم و جدید داخلہ ماہِ شوال کے پہلے ہفتہ سے شروع ہوتے ہیں ۔ اور داخلے کی کاروائی دارالعلوم کے شعبہ ،دفتر تعلیمات میں ہوتی ہے۔

قواعد داخلہ

درس نظامی کی تعلیم العامۃ (السنۃ الثالثۃ) یعنی سیکنڈری کے تیسرے سال سے شروع ہو کر عالمیہ (السنۃ الثانیۃ) یعنی دورہ حدیث پر ختم ہوتی ہے، یہ کل آٹھ سال کا دورانیہ ہوتا ہے۔ اس میں داخلے کے لئے میٹرک پاس ہونا ضروری ہے۔

طریقہ تعاون

جامعہ دارالعلوم حقانیہ کےلیے امدادی رقم درج ذیل پتہ پر بھیجی جا سکتی ہیں، جس کی رسید وصولیابی کے فوراً بعد روانہ کر دی جاتی ہے۔ اگر کوئی رقم زکوٰۃ صدقہ جاریہ یا کسی اور خاص مد کی بھیجی جائے تو اس کی صراحت فرمادی جائے، ایسی مدات کو جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں علیحدہ رکھنے اور ان کے خاص مصرف پر خرچ کرنے کا پورا اہتمام کیا جاتا ہے۔

 
 
جاری منصوبے

جامعہ دارالعلوم حقانیہ میں مختلف شعبوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر تعمیر کا کام مسلسل جاری ہے جس میں جامع مسجد مولانا عبد الحق رحمۃ اللہ علیہ اور نیو اکیڈمک بلاک شامل  ہیں۔ جن کا کام اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے تیزی کی طرف تکمیل کی طرف بڑھ رہا ہے

مؤتمر المصنفین

ملحدین ‘ فرق باطلہ کے تعاقب اور اسلامی تعلیمات’ حالات حاضرہ کے پیداکردہ مسائل کے حل اورکئی اہم وقیع اور علمی موضوعات پر تحقیق و تصنیف اور اشاعت و طباعت کے لئے جامعہ دارالعلوم حقانیہ نے مؤتمر المصنفین’

کتب خانہ

دارالعلوم حقانیہ کا علمی کتب خانہ بفضلہ تعالیٰ ملک کے ممتاز ترین علمی کتب خانوں میں سے ہے بلکہ اسلامی علوم کے بارے میں یہ ملک کا ایسا جامع ترین کتب خانہ ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں  کتابوں کا وقیع ذخیرہ موجود ہےجس میں سینکڑوں قلمی نایاب نسخے موجود ہیں ۔