تخصص فی الافتاء

Digital Camera
حضرت شیخ الحدیث  کی سرپرستی میں حضرت مولانا سمیع الحق صاحب شہید رحمہ اللہ نے باقاعدہ طور پر دارالعلوم میں 1409ھ میں شعبہ فی الفقہ والافتاء قائم فرمایا ' اس وقت حضرت مولانا مفتی محمد فرید صاحب  رحمہ اللہ  اور مولانا مفتی غلام الرحمن صاحب زیدہ مجدہ کو اس سلسلہ کے جملہ ذمہ داریاں سونپ دی گئی'  ان حضرات کے جامعہ سے جانے کے بعد آپ اس شعبہ کی تمام تر ذمہ داریاں جامعہ نے نائب مہتمم حضرت مولانا انوار الحق صاحب دامت برکاتہم کی نگرانی میں دو ماہراساتذہ (مولانا مفتی مختار اللہ حقانی صاحب اور مولانا مفتی غلام قادر نعمانی صاحب )سرانجام دے رہے ہیں۔ اس شعبہ میں داخلہ اہلیت کی بنیاد پر دیا جارہا ہے۔ اور یہ مخصوص تعداد میں طلباء کو داخل کیا جاتا ہے ' طلباء میں دینی علوم میں اہلیت کے ساتھ عصری علوم میں دستہ رس کا بھی خیال رکھا جاتاہے۔ اس شعبہ میں طلباء کو تحقیق ' تصنیف' مطالعہ مصادر فقہیہ سے استنباط احکام اور فتویٰ نویسی کی تربیت دی جاتی ہے۔ بحمدللہ یہ شعبہ اپنی کارکردگی ' نظام تربیت ' نصاب تعلیم' اساتذہ کی محنت اور نگرانی میں توقع سے بڑھ کر کامیاب رہا ہے۔