شعبہ دعوت وارشاد

موجودہ پرفتن دور میں اسلامی تعلیمات ‘ اور اسلامی عقائد کی اشاعت و ترویج ایک اہم فریضہ ہے تاکہ عامة المسلمین’ ملحدین ‘ کفار اور اسلام دشمن عناصر کے ہتھکنڈوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔ اور مسلمان کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ ہوسکے۔ اسی غرض سے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں اس شعبہ کا قیام ہوا ہے’ یہ شعبہ غرض بالا کی وجہ سے رسالے ‘ پمفلٹ ‘ کتابچے ‘اشتہارات اور مفید لٹریچر شائع کرکے مسلمانوں میں تقسیم کرتا ہے۔