ماہنامہ الحق
دعوت وارشاد کے سلسلے میں سب سے گراں قدر اور متاثرخدمات دارالعلوم حقانیہ کے مؤقر رسالے ماہنامہ الحق نے انجام دی ہیں ‘ وقت کی شدید ضرورت کی وجہ سے جمادی الثانی ١٣٨٥ھ بمطابق ١٩٦٥ء میں جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے حالاً مہتمم حضرت مولانا سمیع الحق صاحب نے جاری فرمایا اور آپ رحمۃ اللہ شہادت تک  اس کے مدیر رہیں ۔ آپ کی شہادت کے بعد آپ کےدوسرے خؒلف الرشید مولانا حافظ راشد الحق سمیع مدظلہ تاحال مدیر ہیں اس رسالے نے اپنی علمی اور فکری اورمعیار کی وجہ سے بہت قلیل مدت میں ملک و بیرون ملک جو قبولیت اور پذیرائی حاصل کی اس کی کوئی مثال نہیں اور آج تک اعلاء کلمة اللہ اور امر بالمعروف ونہی عن المنکر کا فریضہ بطریقہ احسن انجام دے رہا ہے