کتب خانہ

Digital Camera

جامعہ دارالعلوم حقانیہ کا کتب خانہ پاکستان کے بڑے مکتبات میں سے ایک ہے۔ جس میں ہزاروں کتابیں اور علمی مصادر و مراجع موجود ہیں۔ جس کے دروازے علماء طلباء اور تحقیق و تصنیف کے شائقین حضرات کے لئے اس کے دروازے ہروقت کھولے رہتے ہیں۔ اور اس سے جامعہ کے متخصصین طلباء ‘ اساتذہ اور اہل علم حضرات فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ جامعہ کی کتب خانہ سے ہر سال درس نظامی پڑھنے والے سینکڑوں طلباء کو عارةً کتابیں دی جاتی ہیں جو سال کے اختتام پر واپس داخل کرائی جاتی ہے’ جامعہ کے کتب خانہ میں تفسیر’ حدیث’ فقہ ‘اصول فقہ’ تاریخ ‘ اسماء الرجال ‘ سیرت ‘ وعظ و نصیحت’ نحو’ صرف’ منطق و فلسفہ ‘ سیاست ‘ قانون’ علم کلام ‘ خلاصہ یہ کہ ہر علم و فن کی کتابیں’ چاہیے مذہبی ہوں یا عصری تمام تر علوم و فنون کے متعلق کتابیں عربی ‘ اردو ‘ پشتو’ انگریزی’ فارسی زبانوں میں موجود ہیں۔ اگرچہ زیادہ تر کتابیں عربی زبان میں ہے۔کتب خانہ کے نگران مولانا حافظ لقمان الحق حقانی صاحب ہے اس کے علاوہ کتابوں کی حفاظت ‘ دیکھ بھال ‘ اندراج وغیرہ کے لئے دو مستقل ناظمین کتب خانہ مقرر ہیں۔