تعلیم القرآن حقانیہ ہائی سکول

شعبہ تعلیم القرآن حقانیہ ہائی سکول
١٣٥٥ھ بمطابق ١٩٣٧ء کو حضرت شیخ الحدیث نے گاؤں اور علاقے کے بچوں کی تعلیم و تربیت کی غرض سے ایک پرائمری سکول قائم فرمایا جس کی بنیاد شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی ‘ صدر مدرس دارالعلوم دیوبند نے رکھی اور اپنے دست مبارک سے اس کا آغاز فرمایا۔ اس سکول میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ ١٩٦٦ء تک یہ سکول پرائمری تک رہا۔ ١٩٦٦ء میں اس کو ساتویں کلاس تک کا درجہ دے دیا گیا اور ہر سال بتدریج ترقی کرتے ہوئے آج ہائی سکول بن چکا ہے۔ اس شعبہ کے اسلامی نصاب کا امتحان جامعہ حقانیہ اور مقامی علماء لیتے ہیں۔ اور حکومت سے منظور شدہ نصاب کا امتحان محکمہ تعلیم کے ذمہ دار افسران لیتے ہیں۔ تعلیم القرآن ہائی سکول کی موجودہ ‘ عمارت کی سنگ بنیاد’ حکیم الاسلام مولانا قاری محمد طیب صاحب قدس سرہ العزیز مہتمم دارالعلوم دیوبند نے رکھی تھی۔ اس وقت حقانیہ سکول میں اساتذہ کی تعداد ٢٢’ عملہ کی تعداد ٥ ہیں جبکہ اس شعبہ زیرتعلیم طلباء کی تعداد تقریبا1000 ہیں۔